Several injured in a blast, which likely to be a Suicide blast in Quetta’s MianGhundi

کوئٹہ: (دنیا نیوز) میاں غنڈی کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب خود کش دھماکے کی اطلاعات، 2 اہلکار شہید، 6 زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق میاں غنڈی کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب خود کش دھماکے میں 2 اہلکاروں کے شہید جبکہ 6 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق دو دہشتگردوں نے پہلے فائرنگ کی پھر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

دہشتگردی کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ایمبیولینسوں کے ذریعے خود کش حملے میں شہید اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا سیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب ہوا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے دو اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *